کراچی : شہر قائد کےعلاقے نادرن بائی پاس کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارشہید 1 زخمی ہوا جبکہ ٹیپو سلطان روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر نادرن بائی پاس کے قریب فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، فائرنگ کا دوسرا واقعہ ٹیپو سلطان روڈ پر پیش آیا جہاں فیروزآباد تھانے کے اہلکار پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی اور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق صبح گلشن معمار میں شہید ہوںے والے اہلکار کی شناخت جمشید اور ٹیپو سلطان روڈ پر نشانہ بننے والے اہلکار کی شناخت رحمت کے نام سے ہوئی۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق دونوں اہلکار ڈیوٹی کے بعد گھر جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس حکام کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت جمشید کےنام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی اہلکار گلزار کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
کراچی میں فائرنگ: ڈی ایس پی ٹریفک اورکانسٹیبل شہید
پولیس ذرائع کے مطابق ٹیپو سلطان روڈ پر فیروزآباد تھانے کی موبائل کو نشانہ بنایا گیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے اہلکار کے سر پر گولیاں ماریں اور کالعدم تنظیم کا پمفلٹ پھینک کر چلے گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے پمفلٹ اور خول تحویل میں لے لیے ہیں جلد ہی ان کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے گا۔ دوسری جانب آئی جی سندھ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کو نوٹس لے لیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ 11 اگست کو کراچی کے علاقے عزیز آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےڈی ایس پی ٹریفک حنیف اور ان کے ڈرائیور کانسٹیبل سلطان شہید ہوگئے تھے۔
کراچی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل محمد خان شہید ایک زخمی
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 25 جولائی کو کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار محمد خان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔