ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ڈاکٹر کو اغوا کرکے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے پولیس اہلکاروں کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ڈاکٹر مختار حسین کو اغوا کرکے پیسے نکلوانے والے پولیس اہلکاروں کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ڈاکٹر کے اغوا کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی۔

ڈاکٹر مختار حسین کو اغوا کرکے تاوان لینے والے اہلکاروں کی فوٹیج منظرعام پرآگئی.

پولیس اہلکار ڈاکٹر کو اغوا کرکے گجومتہ لے گئے، جہاں سے ایک پولیس اہلکار ڈاکٹر کا اے ٹی آیم کارڈ لینے ان کے گھر پہنچا۔

کارڈ ملنے پر تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ ملزم ڈاکٹر کو لے کر جنرل اسپتال کے قریب نصب اے ٹی ایم پہنچے، نقاب پوش پولیس اہلکار ڈاکٹر کو اے ٹی ایم مشین تک لایا۔

جہاں ڈاکٹر نے اے ٹی ایم مشین سے ایک لاکھ روپے نکال کر اس کے حوالے کئے، پولیس اہلکار اکاؤنٹ میں موجود باقی رقم بھی نکالنے کیلئے ڈاکٹر پر دباؤ ڈالتے رہے لیکن اے ٹی ایم کی حد پوری ہونے کے باعث مزید رقم نہ نکالی جاسکی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں