ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پولیو کا عالمی دن، ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیو کے عالمی دن آج منایا جارہا ہے ، عالمی دن کے پیشِ نظر ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ میں سیکورٹی نہ ملنے پر مہم مؤخر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، کراچی میں چھ روزہ پولیو مہم شروع ہوگئی، جس کے تحت بائیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ابراہیم حیدری اسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی کی 188یوسیز میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ پولیو مہم میں ساڑھے 4ہزار رضا کار ٹیمیں حصہ لیں گی۔

polio-post

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اس سال سندھ بھر میں5بچے پولیو کا شکار ہوئے تھے۔

بلوچستان کے 12اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان کے بارہ اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے، بارہ اضلاع میں قلعہ عبداللہ ، پشین ، قلعہ سیف اللہ ، ژوب ، شیرانی ، بارکھان ، جھل مگسی ، اور ڈیرہ بگٹی شامل ہیں جہاں گیارہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ، مہم کے لئے سیکورٹی سمیت تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، پولیو رضاکار گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گے۔


مزید پڑھیں : سوچ میں تبدیلی پولیو کے خاتمے کے لیے ضروری


ذرائع کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے کوئٹہ میں سیکورٹی مصروفیات کے باعث پولیو مہم موخر کرنے کی استدعا کی گئی، جس پر مہم کو چار روز کے لئے موخر کردیا گیا ہے۔

پنجاب کے 8 اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

پنجاب کے 8 اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔ یہ مہم صوبے کے پولیو سے متاثرہ اضلاع میں چلائی جا رہی ہے۔ اس مہم کے دوران 58 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم لاہور، ملتان، راجن پور، ڈی جی خان، مظفر گڑھ، راولپنڈی، رحیم یار خان اور شیخوپورہ میں 26 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

ملتان میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ای ڈی ہلیتھ نے فاطمہ جناح ہسپتال میں کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا، پولیو مہم کے تحت ضلع بھر میں 8 لاکھ 11 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، جس کے لیئے 2 ہزار 68 ٹیمیں بنائی گئیں ہیں پولیو ورکر گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں لاری اڈوں ریلوے اسٹیشن اور تفریحی مقامات پر بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

تین روز تک جاری رہنے والی پولیو مہم میں پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیئے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں