تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پولیو مہم کا پہلا مرحلہ مکمل : ’’ڈپٹی کمشنرز نے انکاری والدین کو قائل کیا‘‘

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا نے کہا ہے کہ پولیو مہم کی خصوصی مہم کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جس کے دوران 67 اضلاع میں 95 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کےمعاون برائےانسدادپولیوبابربن عطا نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ’’خصوصی انسدادپولیومہم کاپہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، اس دوران 67اضلاع میں95لاکھ بچوں کوپولیوسےبچاؤکےقطرےپلائےگئے‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’’ملک کےکسی بھی حصےسےتشددیابدتمیزی کی اطلاع نہیں ملی، لاہور، راولپنڈی، شمالی وزیرستان اور لکی مروت کے ڈپٹی کمشنرز کی کاردگری شاندار رہی اور انہوں نے متاثر بھی کیا‘‘۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کا پولیو ویکسین سے انکاری والدین پر مقدمہ درج کرانے کا حکم

بابر بن عطا کا کہنا تھا کہ چاروں ڈپٹی کمشنرز نے انکاری والدین کو قائل کیا اُن کا یہ اقدام لائقِ تحسین ہے، نئے پاکستان میں کسی بھی بچے کو زبردستی پولیو کے قطرے نہیں پلائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلےمرحلےمیں رہ جانیوالےبچوں کیلئےدوسرامرحلہ کل سےشروع ہوگا، دوسرےمرحلےکےبہترین ڈپٹی کمشنرزکااعلان پیر کے روز کیا جائےگا۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں تین روزہ پولیو مہم کا پہلا مرحلہ آج مکمل ہوگیا جس کے تحت مختلف علاقوں میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

Comments

- Advertisement -