اسلام آباد : پاکستان بھر میں رواں سال پولیو وائرس کے مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد59تک پہنچ گئی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) برائے تخفیف پولیو نے پولیو کیسز کی تصدیق کردی۔
این ای او سی کے مطابق پولیو کیس ڈی آئی خان، کیماڑی، کشمورسے رپورٹ ہوئے ہیں، رواں سال جنوبی خیبرپختونخوا سے 8 پولیو کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
این ای او سی کے مطابق رواں سال کیماڑی سے تیسرا، کشمور سے پہلا پولیو کیس سامنے آیا ہے جس میں متاثرہ بچوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی۔
اس کے علاوہ رواں سال خیبرپختونخوا سے16پولیو کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، بلوچستان میں 26،سندھ میں 15پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں سال پنجاب ایک اور اسلام آباد سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا۔