تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈا، فیس بک پاکستان کے شانہ بشانہ، اقدامات کی یقین دہانی

اسلام آباد: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے یقین دہانی کروائی ہے کہ انسداد پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کی معلومات پاکستان کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آگاہ کیا کہ ’فیس بک نے مجھ سے باقاعدہ رابطہ کر کے یقین دہانی کروائی ہے کہ پولیو کے خاتمے میں پاکستان کا ساتھ دیں گے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ فیس بک نے یہ بھی یقین دلایا کہ انسداد پولیو مہم سے متعلق پروپیگنڈا پھیلانے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائے گی اور ایسے تمام اکاؤنٹس و پیجز کی معلومات بھی پاکستان کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: ساڑھے 3 سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

بابر بن عطا کا کہنا تھا کہ پاکستان انسداد پولیو پروگرام بہت جلد پروپیگینڈا کرنے والے عناصر کی معلومات بھی فیس بک کے ساتھ شئیر کرے گا تاکہ مخصوص ذہنیت کے لوگوں کی نشاندہی کی جاسکے۔

یاد رہے کہ پولیو کے خاتمے اور مہم کو کامیاب کرنے کے لیے حکومت پاکستان نے حتمی فیصلہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

حکومت پاکستان نے فیس بک، یوٹیوب انسداد پولیو مہم کے خلاف موجود مواد ہٹانے کے لئے ہنگامی مراسلہ جاری کیا تھا۔ حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو کے خاتمےمیں والدین کے انکار کا سامنا ہے، کیونکہ فیس بک، یو ٹیوب پر پولیو فری مہم کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جاریا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کو پولیو ویکسین نہ پلوانے پر فواد خان کے خلاف مقدمہ درج

حکومتی اعداد و شمار کے میں بتایا گیا تھا کہ منفی پروپیگنڈے کے باعث ایک لاکھ سے زائد بچے ویکسین سے محروم رہ جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایک جانب جہاں‌ حکومت پاکستان زور شور سے پولیو کے خلاف سرگرم ہے اور پولیو کے قطرے پلانے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے، وہیں‌ شعور کی کمی اور منفی پروپیگنڈے کی وجہ سے چند مسائل بھی درپیش ہیں، جن کے سدباب کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں