اتمانزئی جرگے کا پولیو مہلک بیماری کے تدارک کیلئے پاک فوج اور حکومت کیساتھ ملکر مہم چلانےکا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے اتمانزئی جرگے نے پاک فوج اور حکومت کیساتھ ملکر مہم چلانےکا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ مانزئی جرگہ، شمالی وزیرستان کے معتبر اور سینئر مشران پر مشتمل ایک علاقائی کمیٹی ہے، اس جرگہ نے پولیو کے تدارک کیلئےحکومت کے ساتھ ملکر مہم کے آغاز سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔
- Advertisement -
جرگے کے اعلان سے شمالی وزیرستان میں آنے والی نسلوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے بچایا جا سکےگا، پولیو سے پاک وزیرستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔