تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

انسداد پولیو مہم ملک بھر میں کامیاب، 99 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کی تصدیق

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ملک بھر کے 99 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کر لیا۔

انسداد پولیو مہم کے خاتمے پر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ مہم میں 99 فیصدبچوں کوقطرےپلانے کا ہدف حاصل کیاگیا، مہم میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 65 ہزار پولیو ورکرز نےحصہ لیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ رواں سال اب تک 111 پولیوکیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد مہم کی اہمیت بڑھ گئی تھی، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے اضلاع سے ابھی اعداد و شمار آنا باقی ہیں مگر ابھی تک سامنے آنے والے اعدادوشمار کےمطابق 39.1 ملین(99 فیصد) بچوں کو حفاظتی قطرےپلائےگئے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ  کراچی،کوئٹہ،خیبر، پشین اور قلعہ عبداللہ میں پولیو مہم کل تک جاری ہے، حالیہ مہم کا آغاز وزیر اعظم نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر کیا تھا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا اقدام پولیو کےخلاف قومی یکجہتی کی بڑی علامت ہے، تمام وزرائےاعلیٰ اور سیاسی جماعتوں نےمہم کی کامیابی میں اپنا اپنا کردار ادا کیا۔
انہوں نے اپیل کی کہ موذی مرض کےخاتمے کے لیےتمام مکتبہ فکر اپنا کردار ادا کریں، عالمی برداری کے تعاون کے باوجود ہمیں پولیو وائرس کے خاتمے میں مشکلات کاسامنا ہے مگر ہم مشترکہ کوششوں سے پاکستان کو جلد پولیو فری ملک بنا ئیں گے۔

Comments

- Advertisement -