اتوار, جون 15, 2025
اشتہار

ملک بھر کے 47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان انسداد پولیو پروگرام نے ملک بھر کے 47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔

پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق مئی میں 116 ماحولیاتی نمونے پولیو کی جانچ کیلیے جمع کیے گئے تھے جن میں سے 69 میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم 34 اضلاع کے نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے۔

بتایا گیا کہ سندھ کے 14 اضلاع، خیبر پختونخوا کے 8، بلوچستان کے 6 اضلاع، پنجاب کے 4 اضلاع، گلگت بلتستان کے ایک ضلع جبکہ اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: انسداد پولیو کیلیے مائیکرو سطح پر مزید توجہ دی جائے، ڈبلیو ایچ او

تمام ماحولیاتی نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس ٹائپ ون پایا گیا، ملک بھر میں 47 ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی تشویشناک ہے۔

26 مئی کو 2025 کی دوسری انسداد پولیو مہم کی کارکردگی رپورٹ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوئی تھی جس کے بارے میں ذرائع نے بتایا تھا کہ مہم میں لاکھوں بچوں کے ویکسین سے محرومی کا انکشاف ہوا، مہم میں 8 لاکھ 90021 ہزار بچوں کی ویکسینیشن نہیں ہو سکی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ مہم کا ہدف 37.26 ملین بچوں کی ویکسینیشن تھا لیکن مہم کے دوران 36.32 ملین بچوں کی ویکسینیشن ہو سکی، پنجاب اور سندھ میں 98 فی صد بچوں کی ویکسینیشن ہوئی، بلوچستان، آزاد کشمیر میں بھی مہم ہدف کا 98 فی صد حاصل کر سکی۔ خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں 96 فی صد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جا سکی، گلگت بلتستان میں 101 بچوں کو ویکسین پلائی گئی۔

پنجاب میں 3 لاکھ 23177 بچے ویکسینیشن سے محروم رہے، مہم کے دوران سندھ میں 2 لاکھ 37219 بچوں کی ویکسینیشن نہ ہو سکی، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 68273 بچے ویکسین سے محروم رہے۔

بلوچستان میں 54791 بچے ویکسینیشن سے محروم رہے، اسلام آباد میں 3754 بچوں کی ویکسینیشن نہ ہو سکی، جب کہ آزاد کشمیر میں 1306، اور جی بی میں 1501 بچے ویکسین سے محروم رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں