اشتہار

ملک کے 2 شہروں کے ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:  ملک کے 2 شہر پشاور اور ڈیرہ بگٹی کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق پشاور کے علاقے شاہین مسلم ٹاؤن سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپل 20 ستمبر کو لئے گئے تھے، رواں سال پشاور کے سیوریج میں 13 ویں بار پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے شاہین مسلم ٹاؤن میں موجود پولیو وائرس وائے بی تھری اے کلسٹر کا ہے جبکہ وائرس کا جنیاتی تعلق بٹیکوٹ افغانستان سے ہے اس کے علاوہ پشاور کے سیوریج میں رواں ماہ دوسری بار پولیو پایا گیا ہے۔

- Advertisement -

 ذرائع وزارت صحت کے مطابق  ڈیرہ بگٹی کے علاقے لیبر نالہ کے سیوریج میں بھی پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے، لیبر نالہ کے سیوریج سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلز 19 ستمبر کو لئے گئے تھے جبکہ رواں سال بلوچستان کے سیوریج میں دوسری بار پولیو پایا گیا ہے اس وائرس کا جینیاتی تعلق قندہار سے ہے۔

ذرائع وزارت صحت نے مزید بتایا کہ رواں سال ملک بھر سے 35 سیوریج سیمپلز  پولیو پازیٹو نکلے ہیں اس کے علاوہ رواں سال  ملک میں پولیو وائرس کے 3 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں