14.5 C
Dublin
پیر, جون 3, 2024
اشتہار

لوئر جنوبی وزیرستان کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : لوئر جنوبی وزیرستان کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ، پولیووائرس کا جینیاتی تعلق کونرہ چینہ اور سپائستہ کے علاقوں سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے سیوریج سے موذی پولیو وائرس کا خاتمہ نہ ہوسکا، ترجمان وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جنوبی وزیرستان لوئر کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ یو سی وچہ خاورہ قریشی محلہ کےسیوریج میں پولیووائرس پایاگیاہے، لوئرجنوبی وزیرستان کےسیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس موجود ہے۔

- Advertisement -

رواں سال لوئر جنوبی وزیرستان کےسیوریج میں پہلی بارپولیوپایاگیاہے، جنوبی وزیرستان سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلز19اپریل کولیے گئے تھے۔

پولیووائرس کاجینیاتی تعلق کونرہ چینہ،سپائستہ کےعلاقوں سےہے، اس سے قبل جنوبی وزیرستان سےآخری پولیو کیس ستمبر2022میں رپورٹ ہوا تھا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپٹیل نے کہا کہ اس سال جنوبی وزیرستان لوئر سے یہ پہلا مثبت ماحولیاتی نمونہ ہے، حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں، ویکسین بچوں کو تاحیات معذوری سے بچانے کا واحد اور موثر طریقہ ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اب تک 2023 میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، رواں برس 6 مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں