تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

پولیوورکر روبینہ شاہین عزم وہمت کی مثال بن گئیں

پشاور: خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی خاتون پولیو ورکر روبینہ شاہین نے مہم کے دوران مشکل حالات میں اپنے ساتھیوں کی لاشیں اٹھائیں لیکن ہمت نہیں ہاری اور آج وہ عزم وحوصلے کی مثال گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں روبینہ شاہین گزشتہ 26 سالوں سے پولیووائرس کے خلاف کمربستہ ہیں اور گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلارہی ہیں، انہوں نے مہم کے دوران مشکل حالات سے مقابلہ کیا۔

ملک میں جب پولوورکز کو نشانہ بنایا جارہا تھا اس دوران روبینہ نے اپنے ساتھیوں کی لاشیں بھی اٹھائیں لیکن قوم کی خدمت کے لیے گھر نہیں بیٹھیں اور جدوجہد کا سلسلہ بدستور جاری رکھا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون پولیو ورکر کا کہنا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلاتے رہیں گے، وائرس کے خلاف پولیو کے دو قطرے بچوں کو معذوری سے بچاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ والدین پولیو کے قطرے پلانے پر رضامندی ظاہر کریں یا نہ کریں ہم قطرے بچوں کو ضرور پلائیں گے۔

Comments

- Advertisement -