پولینڈ کے سائیکل سوار سیاح جوڑے کو نامعلوم افراد نے سجاول میں لوٹ لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مختلف ملکوں کا سفر سائیکل پر کرنے والے پولینڈ کے جوڑے مریم اور یعقوب کو نامعلوم افراد نے سجاول بائی پاس پر لوٹ لیا۔
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا۔
- Advertisement -
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ سیاحوں سے موبائل فون چھینے گئے، نقدی نہیں چھینی گئی اور نہ ہی نقصان پہنچایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 8 مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئے موبائل فون برآمد کرلیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پولینڈ کے دونوں سیاح پچھلے سات ماہ سے سائیکل پر 10 مختلف ممالک سے گھوم کر سجاول پہنچے تھے۔