وارسا: پولینڈ میں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے، بچوں میں چار لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولینڈ کے شہر کراکو کے یونیورسٹی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، بچوں کا وزن 2.2 پونڈ (ایک کلو گرام) ہے۔
اسپتال کے ترجمان کے مطابق خاتون کی عمر 30 سال ہے، ماں اور بچے خیریت سے ہیں۔
ڈاکٹرز نے پولش شہر کراکو میں 6 بچوں کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 4.7 بلین کیسز میں سے ایک کیس اس طرح کا سامنے آتا ہے۔
پولش صدر آنجے دودا نے والدین کو 6 بچوں کی پیدائش پر مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’پولینڈ میں اس طرح کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔‘
Niesamowita wiadomość! W Krakowie urodziły się dziś 6-raczki. To pierwszy taki przypadek w Polsce. Mama i Dzieci (4 dziewczynki i 2 chłopców) czują się dobrze (jak na tę wyjątkową sytuację). Gratulacje i podziękowania dla Rodzicow i Personelu Medycznego! https://t.co/UoEx57e4YK
— Andrzej Duda (@AndrzejDuda) May 20, 2019