پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

اے آر وائی نیوز کی بندش پر سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کی بھی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی نیوز کی نشریات کی بندش پر ملک کی مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور اوور سیز پاکستانیوں نے بھی بھرپور مذمت کی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 9 محرم الحرام کو اے آر وائی نیوز کو بند کرنا یزیدیت کا فیصلہ ہے، آج کے دن یزیدی قوت ہی اے آر وائی نیوز کو بند کرسکتی ہے، جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ سمجھ سے باہر ہے یزیدی طاقتیں اے آر وائی نیوز کو کیوں نہیں چلنے دیتیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام نے آمرانہ دور کی یاد تازہ کردی۔ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے لیکن اے آر وائی نیوز کی بندش نامنظور، لاٹھی گولی کی سرکار نا منظور۔ شہباز گل نے کہا کہ حکومت کے پاس اپنے کرتوتوں کا جواب نہیں ہے۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوں گے۔ ملک کے پسندیدہ چینل کو اس طرح بند نہیں کیا جا سکتا۔ فرخ حبیب، بابر اعوان، عثمان ڈار، عالیہ حمزہ ودیگرنے بھی شدید مذمت کی ہے۔

- Advertisement -

سابق گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی نیوز حق اور سچ کی آوازبن چکا ہے لیکن موجودہ حکومت آزادی صحافت پر یقین نہیں رکھتی۔

سنی اتحاد کونسل اور پاکستان علما کونسل نے بھی پیمرا کے حکم پر اے آر وائی نیز کی نشریات بند کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں