منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

کون سی سیاسی شخصیات کہاں عید منائیں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے کون سے سیاسی رہنما کہاں عید منائیں گے؟ مختلف سیاسی شخصیات و وفاقی اور صوبائی وزرا کی اکثریت عیدالفطر منانے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ چکی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری عیدالفطر کی نماز نواب شاہ میں ادا کرینگے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف لاہور ماڈل ٹاؤن میں عید کی نماز ادا کرینگے۔

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جاتی امراء میں عید منائیں گے اور مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی عیدالفطر کی نماز لاہور میں ادا کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو لاڑکانہ گڑھی خدا بخش میں نماز عید ادا کریں گے۔

اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان، اسپیکر ایاز صادق لاہور اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان عیدالفطر لاہور میں منائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمارانا ثنااللہ عید کی نماز فیصل آباد میں ادا کریں گے جبکہ دیگر وفاقی وزراء احسن اقبال نارروال ،رانا تنویر مرید کے میں عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں