جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

دہشت گرد صرف پختون ہونے کا تاثر درست نہیں، سیاسی جماعتیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سیاسی جماعتوں نے کہا ہے کہ  دہشت گرد صرف پختون ہونے کا تاثر درست نہیں، اسے ختم کرنا ہوگا، دہشت گرد کا کوئی مذہب یا کوئی قوم نہیں ہوتی، ہمیں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،پختونوں کو بلاجواز تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض یہ ہے میں بات کرتے ہوئے کہی۔

حکمران پنجاب میں آپریشن سے گریزاں تھے، اسے لیے پختونوں کو تنگ کرنے کا ایشو بنایا، کامل علی آغا

ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ پشتون شہریوں کو تنگ کیا جارہا ہے،پشتون شہری ایک اذیت سے گزر رہے ہیں،حکمران پنجاب میں آپریشن نہیں چاہتے تھے اس لیے حکمران جان بوجھ کر پشتون شہریوں کو تنگ کررہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔

تمام دہشت گرد پختون ہیں یہ تاثر درست نہیں، زاہد خان

اے این پی کے رہنما زاہد خان نے کہا کہ کیا دہشت گرد صرف پختون ہیں؟ یہ تاثر درست نہیں ہے،پختون بھی پاکستانی شہری ہیں اور ملک سے وفادارہیں،پختون قوم کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

پختونوں سے امتیازی سلوک کا تاثر ختم کرنا ہوگا، لشکری رئیسانی

ن لیگ کے رہنما لشکری رئیسانی نے کہا کہ یہ تاثر ختم کرنا ہوگا ورنہ دیگر قومیت کے لوگ بھی ایسا سوچیں گے،پاکستان میں رہنے والی ہر قومیت کے شہری آپس میں بھائی ہیں، پشتون، بلوچ، سندھی، پنجابی کی نہیں پاکستانی کی بات ہونی چاہیے،حکومت تاثر ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ ملک چلانے کے لیے ہمیں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،پنجاب یا پنجابیوں کے خلاف اشرافیہ سازش کررہی ہے،دہشت گرد کا کسی قوم یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں