پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

کل چھٹی اور جلسوں کا دن، تیاریاں عروج پر کراچی سے اسلام آباد تک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کل بروز اتوار جلسوں کا دن ہے کراچی میں پاک سرزمین پارٹی، اسلام آباد میں تحریک انصاف جلسے کر رہی ہیں وہیں لاہور میں جماعت اسلامی بھی کرپشن کے خلاف احتجاج کرے گی۔

کراچی سے اسلام آباد تک جلسے کل ہوں گے اور یہ جلسے اہم سیاسی جماعتوں کو چیلنج کررہے ہیں اسلام آباد میں تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر جلسہ ہے پانامہ لیکس کے بعد کل تحریک انصاف کا یہ جلسہ اہم ترین ہوگیا، عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ کل کے جلسے میں نیا لائحہ عمل دیں گے۔

کراچی میں مصطفی کمال کی جماعت پاک سر زمین کا جلسہ ہوگا، یہ مصطفی کمال کا کراچی میں پہلا عوامی جلسہ ہوگا، کل کا جلسہ پاک سر زمین جماعت کے لیئے ایک امتحان ہے، اس جلسے سے پتہ چلے گا کہ کراچی نے اتنے مختصر وقت میں مصطفی کمال کو کتنا ویلکم کیا ہے۔

لاہور میں کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کا جلسہ ہوگا، پانامہ لیکس کے بعد جماعت اسلامی کی کرپشن مخالف مہم کا یہ پہلا اہم جلسہ ہے۔

اتوار کی چھٹی کا روز پاکستان کے لیئے اہم ہے کیوں کہ اس روز کے جلسے آنے والے دنوں کے سیاسی ماحول کا تعین کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں