جمعہ, جون 21, 2024
اشتہار

ٹیکس وصولی کیلیے سیاستدانوں کا ریکارڈ نادرا کو دینے کی تجویز مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ممبر پارلیمنٹ کا ریکارڈ ٹیکس وصولی کیلیے نادرا کو دینے کی تجویز مسترد کر دی۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ سلیم مانڈی والا کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ممبر سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا کہ نادرا کا ڈیٹا محفوظ نہیں ہے۔ اجلاس میں موجود چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ملک امجد زبیر نے کہا کہ ایس آئی ایف سی نے نادرا کو ڈیٹا دینے کا کہا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ گریڈ 17 اور 22 کا ڈیٹا بھی دیا جائے گا۔ تاہم کمیٹی نے سیاستدانوں کا ڈیٹا نادرا کو دینے کی تجویز مسترد کی۔

- Advertisement -

اجلاس میں نان فائلرز کے فون اور انٹرنیٹ پر 75 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی نے یکم جولائی سے پراپرٹی پر 15 فیصد کیپٹل گین ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کو مسترد کیا۔

گزشرہ روز قائمہ کمیٹی خزانہ میں موٹر سائیکل استعمال کرنے والے شہریوں کیلیے سبسڈی اسکیم شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت ہوا تھا جس میں ممبران اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ملک امجد زبیر نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں اسٹیشنری پر عائد 10 فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے کا عندیہ دیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے قائمہ کمیٹی کو یقین دیہانی کروائی تھی۔ حکومت کو اسٹیشنری پر جی ایس ٹی سے 2 سے 3 ارب روپے آمدن متوقع تھی۔

قائمہ کمیٹی کے ممبر سینیٹر محسن عزیز نے کہا تھا کہ اسٹیشنری مہنگی ہونے سے غریب طبقہ بچوں کو تعلیم نہیں دے سکے گا۔

اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق معاملہ بھی زیرِ بحث آیا تھا جس پر کمیٹی نے سفارش کی کہ امیر طبقے کیلیے ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی 75 سے بڑھا کر 80 روپے کی جائے۔

چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے اظہارِ خیال کیا تھا کہ موٹر سائیکل والوں کیلیے پیٹرول پر سبسڈی اسکیم شروع کی جائے، حکومت نے بجٹ میں پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 سے 80 روپے لیٹر کر دی۔

اجلاس میں مہنگی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین پر لیوی کی شرح 75 روپے لیٹر تجویز کی گئی تھی۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ موٹر سائیکل اور لگثری گاڑی والے کیلیے لیوی ایک جیسی نہیں ہونی چاہیے۔

کمیٹی نے امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں پر خرچ کرنے کی بھی سفارش کی تھی۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہا تھا کہ ہائی اوکٹین پر لیوی 100 روپے لیٹر ہونی چاہیے۔

ممبر فاروق نائیک نے موٹر سائیکل والے طبقے کیلیے سستے پیٹرول کیلیے الگ پمپس لگانے کی تجویز دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں