اسرائیل کے حامی ملک جرمنی میں شہریوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حق میں رائے کا اظہار کیا ہے۔
YouGov کے ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً 40 فیصد جرمنوں نے کہا کہ ملک کو فلسطین کو تسلیم کرنا چاہیے، جب کہ 27 فیصد نے کہا کہ وہ ایسے اقدام کے خلاف ہیں۔ تقریباً 33 فیصد نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے۔
سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جرمنوں کی اکثریت نے غزہ میں اسرائیل کے فوجی حملے کو ناپسند کیا ہے اور 51 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل پر یورپی یونین کی اقتصادی پابندیوں کی حمایت کریں گے۔
صرف 26 فیصد جرمنوں نے ایسے اقدام کی مخالفت کی۔
چانسلر اولاف شولز کی مرکزی بائیں بازو کی لبرل مخلوط حکومت نے فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے مطالبات کو بار بار یہ کہتے ہوئے مسترد کیا ہے کہ یہ صحیح وقت نہیں ہے۔
اس ہفتے کے شروع میں سلووینیا نے اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا، جنہوں نے گزشتہ ماہ فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا۔