تازہ ترین

این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ شروع، پی ٹی آئی اور ن لیگ مقابلہ سخت

کراچی : ڈسکہ میں انتخابی میدان سج گیا، این اے 75 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق این اے 75 میں ضمنی الیکشن کےلیے پولنگ کے وقت کا آغاز ہوگیا ہے جو بغیر کسی وقفے سے شام تک جاری رہے گی، این اے 75 میں مسلم لیگ نواز کی نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کے علی اسجد میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

خیال رہے کہ ن لیگی ایم این اے افتخارالحسن کے انتقال کے باعث نشست خالی ہوئی تھی جس کے بعد 19 فروری کو ضمنی الیکشن منعقد ہوا تھا تاہم اس میں ہنگامہ آرائی اور بدنظمی کے واقعات رونما ہونے کی وجہ سے الیکشن نے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔

پیپلز پارٹی نے حلقے میں مسلم لیگ نواز کی نوشین افتخار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق حلقے میں 4 لاکھ 94 ہزار ووٹرز کےلیے 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ رینجرز اور پولیس بھی تعینات ہے اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی اداروں کی تنصیب کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

الیکشن کے دوران حلقہ این اے 75 میں دفعہ 144 نافذ ہے اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہے، انتظامی امور کو بحال رکھنے اور بدانتظامی سے بچانے کےلیے چیف الیکشن کمیشنر خود ضمنی الیکشن کی نگرانی کرنے کےلیے لاہور میں موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -