پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلیے پولنگ شروع

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع کے 65 ولیج اور نیبر ہوڈ کونسل کے ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے جو بغیر وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع کے 65 ولیج اور نیبر ہوڈ کونسل کے ضمنی بلدیاتی الیکشن آج ہو رہے ہیں جس کے لیے صبح 8 بجے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے جو بغیر وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

ضمنی الیکشن میں 3 لاکھ 85 ہزار 835 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لیے مجموعی طور پر 256 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں مرد حضرات کے لیے 102، خواتین کے لیے 89 جب کہ 65 مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہیں۔

159 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں