کراچی : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، اس سال عاصمہ جہانگیر گروپ کے کلیم خورشید اور حامد خان گروپ کے عبدالرحمن انصاری کے درمیان مقابلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کےانتخابات کے لئے سندھ بار کونسل میں ووٹنگ جاری ہے ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدارت کے لیے عبد الرحمن انصاری اور کلیم خورشید کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔
سپریم کورٹ میں پولنگ کا عمل صبح نو بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک کسی وقفہ کے بغیر جاری رہے گا۔
بریدنگ سپیس بار کے دیگر عہدوں میں جنرل سیکرٹری کے لیے صفدر تاڑر اورمیاں اسلم مدمقابل ہیں، صفدر تاڑر کا تعلق عاصمہ جہانگیر گروپ سے ہے جبکہ میاں اسلم کا تعلق حامد خان گروپ سے ہے۔
فنانس سیکریٹری کیلئےارشدزمان کیانی اور قاضی شہریاراقبال مدمقابل ہے۔
چاروں صوبوں کے نائب صدورکی نشست پر8امیدواروں میں مقابلہ ہے جبکہ چاروں صوبوں سےایگزیکٹوممبران کی نشست پر27امیدوارمیدان میں ہیں۔
بریدنگ سپیس اس الیکشن میں کل2992ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے ،اسلام آباد سے461لاہور سے 1287 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں،ملتان میں 204 بہاولپور سے 91ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔
بلوچستان سے 183خیبرپختونخوا سے 287سندھ سے 479 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے وکلا پرجوش ہیں اور انتخابی میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں ۔