اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 23 شانگلہ ون میں ری پولنگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے حلقہ پی کے 23 میں ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ کا عمل جاری ہے، اس نشست پر پی ٹی آئی امیدوار شوکت یوسفزئی سمیت 13 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق خوبہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 23 شانگلہ ون میں ضمنی انتخاب کے لیے پولینگکا آغاز جاری ہے، پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہو ئی اور جو کسی وقفے کے بغیر شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن نے پی کے 23 شانگلہ کے نتیجے کو کالعدم قرار دیا تھا، الیکشن کمیشن نے خواتین کی 10 فیصد سے کم ووٹنگ پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔

اس نشست پر تیرہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جن میں تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی، ایم ایم اے کے محمد یار، اے این پی کے عمرزادہ اور پیپلزپارٹی کے افسر الملک نمایاں ہیں۔

یاد رہے کہ صوبائی کے حلقہ پی کے 23 شانگلہ ون سے پاکستان تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی 17399 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

ضمنی انتخاب کے دوران بھی پی ٹی آئی کے شوکت علی یوسفزئی اور ن لیگ کے محمد رشاد خان مد مقابل ہیں، تحریک انصاف کے امیدوار شوکت یوسفزئی کو اے این پی، پی پی کی حمایت حاصل ہے جبکہ ن لیگی امیدوار رشاد خان کی متحدہ مجلس عمل نے حمایت کی ہے۔

پی کے 23 میں ری پولنگ کے سلسلے میں کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے حکام کی جانب سے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، پی کے 23 شانگلہ ون میں کل ووٹر ز کی تعداد 2 لاکھ 5 سو 55 ہے۔

واضح رہے کہ پی کے 23 شانگلہ ون میں کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 135 ہے، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 113827 ہے جبکہ حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد 86728 ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں