منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سینیٹ کی خالی نشست پر بلوچستان اسمبلی میں پولنگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو کی وفات سے بلوچستان سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے اور پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔بلوچستان اسمبلی کے 64 ارکان ووٹ کاسٹ کریں گے۔

اس نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کے میرخالد بزنجو ،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے غوث اللہ اور پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر منیر بلوچ امیدوار بھی انتخاب لڑ رہے ہیں۔

کوئٹہ، بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کی 24 نشستیں ہیں،جمعیت علمائے اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی 10، 10 نشستیں ہیں۔پی ٹی آئی کی7،عوامی نیشنل پارٹی کی 4 اور بی این پی عوامی کی 3 نشستیں ہیں۔

ایچ ڈی پی کی 2، ن لیگ ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کی ایک ایک نشست ہے،جمہوری وطن پارٹی کی بھی ایک بلوچستان اسمبلی میں ایک نشست ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی مذکورہ نشست میر حاصل بزنجو کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔حاصل بزنجو کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے، طبعیت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا،جہاں وہ انتقال کر گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں