جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

لاہور دنیا کا سب سے آلودہ شہر بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا، اور دہلی دوسرے نمبر پر موجود ہے،لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس265رہا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور دوبارہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا جہاں فضا کا معیار انتہائی خراب ہے۔

امریکی ایئر کوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کے لحاظ سے بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دوسرے اور تیسرے نمبر پر بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکہ ہے۔

لاہور کی فضا انتہائی آلودہ رہی جس میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 236 تک جا پہنچی/ فائل فوٹو

لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 265، نئی دہلی کا243اور ڈھاکہ کا ایئرکوالٹی انڈیکس240ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولینڈ کا شہر کراکو ایئر کوالٹی انڈیکس222 کے ساتھ چوتھے نمبر پر اور پانچویں نمبر بھارت کا شہر کولکتہ ائیر کوالٹی انڈیکس 179رہا۔

درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں