پنوم پنھ: ایشیا کے جنوب مشرقی ملک کمبوڈیا میں زہریلا پانی پینے سے دس افراد ہلاک اور 120 سے زائد بیمار پڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کمبوڈیا کے شہریوں نے معمول کے مطابق پانی پینے کے لیے استعمال کیا جس کے بعد وہ شدید بیمار ہوگئے بعد ازاں انہیں علاج معالجے کے لیے اسپتال پہنچایا گیا جن میں سے 10 افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد اب بھی بیمار ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق شبہ یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس پانی میں کیڑے مار ادویات کی آمیزش ہوئی تھی جس کے بعد لوگ بیمار ہوئے اور ہلاکتیں سامنے آئیں، تاہم متاثرہ علاقے سے پانی اور خوراک کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں اور جلد ہی ان کے تجزیے سے حقیقی وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔
خبردار!! مرغی کے سینے کا گوشت بیماریوں کا باعث
اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ بیمار افراد کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، زہر ملا پانی پینے سے مریضوں کے پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث انہیں سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا ہے، البتہ بیمار افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
خیال رہے کہ کمبوڈیا میں پانی میں زہریلے مواد کی آمیزش کوئی نئی بات نہیں اس قسم کے واقعات ماضی میں بھی رونما ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔
امریکا میں سلاد کے پتے کھانے سے ایک شخص ہلاک، سینکڑوں بیمار پڑ گئے
یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکا کے مختلف علاقوں میں سلاد کے پتوں میں مخصوص بیکٹیریا ہونے کے باعث کھانے والے سینکڑوں شہری سخت بیمار ہوگئے تھے جن میں سے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔