تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

فضائی آلودگی، اسکول 2 دن کے لیے بند

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے اضافے کے سبب اسکول 2 دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت سمیت جنوبی ایشیا میں فضائی آلودگی نے اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں جس کے باعث متعدد ممالک اس کے سدباب کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ نے انسداد فضائی آلودگی اتھارٹی کی رپورٹ کے بعد حکم دیا کہ نئی دہلی میں اسکولوں کو 2 دن کے لیے بند کرکے ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی کے رہائش پذیر افراد غیرضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور اپنے دفتری کام گھر سے بیٹھ کر انجام دیں۔

مزید پڑھیں: فضائی آلودگی سے حمل ضائع ہونے کا خدشہ

ماحولیاتی آلودگی روک تھام اور کنٹرول اتھارٹی نے دہلی این سی آر میں گرم مکس پلانٹوں اور پتھر کے ٹکڑوں پر پابندی میں 15 نومبر تک توسیع بھی کردی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نوئیڈا براجیش نارائن سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے جمعرات اور جمعے کو بند رہیں گے۔

عدالت عظمیٰ نے 4 نومبر کو خطے میں عمارتیں تعمیر کرنے اور مسمار کرنے کی سرگرمیوں پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کردی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں ایسی صنعتیں جو اب تک قدرتی گیس کی طرف منتقل نہیں ہوئی ہیں وہ 15 نومبر تک کام نہیں کریں گی۔

Comments

- Advertisement -