پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

جھیل کا رنگ اچانک ’گلابی‘ ہوگیا، لوگ حیران

اشتہار

حیرت انگیز

ارجنٹائن کے جنوبی علاقے پٹاگونیا میں پانی کی صاف ستھرئی کھیل کا رنگ اچانک گلابی ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی ماہرین اور کارکنان کا کہنا ہے کہ جھیل میں مچھلی کی فیکٹریوں میں استعمال ہونے والے کیمیکل شامل ہونے سے اس کا رنگ گلابی ہوا۔

برطانوی مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مچھلی کی برآمد سے پہلے اس کو محفوظ بنانے کے لیے مقامی فیکٹریاں سوڈیم سلفیٹ کو اینٹی بیکٹیریل پروڈکٹ کے طور پر استعمال کرتی ہیں اور یہ فضلہ (کیمیکل) صاف کیے بغیر جھیل میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔

Pollution turns Argentina lake bright pink - Environment - The Jakarta Post

دریا اور جھیل کے اطراف آباد رہائشیوں کا کہنا ہے جھیل میں کیمیکلز شامل ہونے سے علاقے میں بدبو پھیلی ہوئی ہے اور انہیں ماحولیات کے دیگر مسائل کا سامنا ہے۔

ماحولیاتی انجینئر فیڈریکو ریسٹریپو نے کہا کہ جھیل کا گلابی رنگ مچھلی کے فضلے میں سوڈیم سلفیٹ کی وجہ سے تھا۔ فضلے کو دریا میں پھینکنے سے قبل اس کو پراسیس نہیں کیا جاتا ہے۔

Photos: Pollution turns Argentina lake bright pink | News-photos – Gulf News

رپورٹ کے مطابق جھیل گذشتہ ہفتے گلابی ہونا شروع ہوگیا تھا اور اس کا یہ غیر معمولی رنگ اتوار کے روز تک برقرار رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں