پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

نومنتخب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو برسلز پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن امریکا کے نومنتخب وزیر خارجہ مائیک پومیو بیلجیئم کے دار الحکومت برسلز پہنچ گئے جہاں وہ نیٹو اتحاد کی اہم میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے نئے وزیر خارجہ مائیک پومپیو حلف اٹھانے کے تقریباً بارہ گھنٹے بعد ہی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی ایک اہم میٹنگ میں شرکت کے لیے برسلز پہنچ چکے ہیں، میٹنگ کے دوران ملکی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

عالمی میڈیا کے مطابق میٹنگ سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں اپنے اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کی بعد ازاں وہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینزاسٹولٹن برگ سے بڑے گرم جوشی سے ملے۔

- Advertisement -

امریکا:سینیٹ نے سابق سربراہ سی آئی اے مائیک پومپیو کو وزیر خارجہ منتخب کرلیا

خیال رہے کہ اس اہم میٹنگ میں شرکت کے بعد مائیک پومپیو مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے، جن ملکوں کا وہ دورہ کریں گے، ان میں اسرائیل، اردن اور سعودی عرب شامل ہیں، جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکی سینیٹ نے سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیک پومپیو کو امریکا کے وزیر خارجہ کے طور پر منتخب کرلیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پومپیو کو گذشتہ ماہ وزیر خارجہ کا قلمدان سوپنا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں وزیر خارجہ کے لیے ووٹنگ کروائی گئی تھی انتخابی عمل میں 57 سینیٹرز نے شرکت کی تھی جس میں 42 ارکان سینیٹ نے مائیک پومیو کے حق میں فیصلہ دے کے بطور وزیر خارجہ منتخب کرلیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں