تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’ہاتھ نہیں‌ ملاوں گا‘ مائیک پومپیو کو شمالی یورپ میں ہزیمت کا سامنا

کوپن ہیگن : یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ سے دنیا کے طاقتور ترین وزیر خارجہ سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو گزشتہ روز ڈنمارک، فروو آئی لینڈ اور گرین لینڈ کے دورے پر یورپ پہنچے تو استقبال کے دوران انہیں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکی سیکریٹری خارجہ کے شمالی یورپ پہنچنے پر تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر پومپیو نے ہاتھ ملانے کی کوشش کی تو ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے پومپیو سے ہاتھ ملانے سے انکار کرتے ہوئے ان کی کمر تھپ تھپائی اور فروو آئی لینڈ کے وزیر خارجہ نے بھی کندھے پر تھپکا دیا۔

دو وزرائے خارجہ سے ہزیمت کا سامنا کرنے کے بعد دنیا کے طاقتور ترین وزیر خارجہ مائیک پومپیو شرمندہ ہوئے اور گرین لینڈ کے وزیر خارجہ سے کہنی ٹکرانے پر اکتفا کیا۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دنیا بھر میں تباہی پھیلائی ہوئی ہے، جس سے بچنے اور وائرس کا پھیلاو روکنے کےلیے طبی ماہرین کی جانب سے سماجی فاصلہ اختیار کرنے کا کہا گیا ہے اور ملاقاتوں کے دوران ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -