بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

آئی سی سی ریویو میں پونٹنگ اور شاستری نے کوہلی کو کیا مشورہ دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی کے لیے تجزیہ کرتے ہوئے لیجنڈ کرکٹرز رکی پونٹنگ اور روی شاستری نے کوہلی اور روہت کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔

آئی سی سی ریویو میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ کوہلی کے لیے چیلنج ہے اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ اس پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے، وہ اتنی محنت کر رہا ہے کہ اس وجہ سے بلے بازی مشکل ہو جاتی ہے۔

پونٹنگ نے کہا کہ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ جب آپ بیٹنگ کے لیے بہت محنت کرتے ہیں، تو آپ کو اپنی محنت کے مقابلے میں کم کامیابی ملتی ہے۔

- Advertisement -

تاہم، پونٹنگ نے کہا کہ کوہلی بھارتی ڈریسنگ روم میں ایک سینئر پلیئر کے طور پر بہت کام آئیں گے جو نوجوان کھلاڑیوں کو رہنمائی اور مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے آئی سی سی ریویو میں بتایا کہ اب میرا ذہن ٹنڈولکر اور برائن لارا کی طرف جاتا ہے، جب آپ ان کے کریئر کا جائزہ لیتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ اس وقت ویرات کہاں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کوہلی کو چاہیے کہ وہ آنے والے نوجوانوں کی رہنمائی کریں اور ان کی مدد کریں، ڈریسنگ روم کا حصہ بنیں اور ٹیم میں اپنا حصہ ڈالیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں