بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

صرف ایک ہار عالمی ایونٹ میں بھارت کا بھرم کھول دیگی، پونٹنگ

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ فاتح آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں صرف ایک ہار ان پر بہت زیادہ دباؤ کا باعث بن جائے گی۔

آسٹریلیا کے لیجنڈری سابق بیٹر رکی پونٹنگ نے بنگلہ دیش کے خلاف اگلے میچ سے قبل بھارتی ٹیم کے بارے میں اپنی آرا کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہوم کراؤڈ کے سامنے صرف ایک برا میچ بھارتی ٹیم پر دباؤ بڑھا سکتا ہے۔

پوٹنگ نے کہا کہ اگر بھارت اپنے لیگ میچز میں سے کسی ایک میں بھی شکست کھاتا ہے تو انتہائی جذباتی بھارتی شائقین کا کیا ردعمل ہوگا؟ انفرادی اور ٹیم کی سطح پر صرف ایک خراب میچ بھاتی ٹیم کو دباؤ میں لے آئے گا۔

انھوں نے کہا کہ میں نے شروع سے ہی کہا تھا یہی وہ ٹیم ہے جسے ٹورنامنٹ میں ہرانا ہے کیوں یہ ایک بہت ہی باصلاحیت ٹیم ہے،

پونٹنگ کا کہنا تھا کہ انڈیا کے پاس اپنی فاسٹ بولنگ، اسپن، ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر بیٹنگ کے باعث جیتنے کے لیے تمام بنیادی جزیات موجود ہیں۔ انھیں شکست دینا انتہائی مشکل ہو گا لیکن ہمیں دیکھنا ہوگا کہ وہ انتہائی دباؤ میں کیسا کھیلیں گے۔

اب تک، روہت شرما اور ان کی ٹیم نے بھارتی شائقین کی جانب سے بھرپور حمایت کا خوب فائدہ اٹھایا ہے۔ بھارتی ٹیم نے بھی موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا بھرپور ایڈوانٹیج حاصل کیا ہے۔

موجودہ ورلڈ کپ 2023 میں بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا، افغانستان اور پاکستان کو شکست دیتے ہوئے شاندار آغاز کیا ہے۔ میزبان سائیڈ ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی ہاٹ فیورٹ کے طور پر سامنے آئی اور پہلے تین میچوں میں ان کی کارکردگی سے اس بات کو مزید تقویت ملی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں