جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وارنر اور جانسن کی لڑائی ختم کرانے کے لیے پونٹنگ کی دلچسپ پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ورلڈکپ فاتح کپتان رکی پونٹنگ اپنے ہم وطن کرکٹرز ڈیوڈ وارنر اور مچل جانسن کی لڑائی ختم کرانے کے لیے میدان میں آگئے۔

موجودہ کمنٹیٹر رکی پونٹنگ نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ شاید انھیں سابق فاسٹ باؤلر مچل جانسن اور موجودہ اوپنر ڈیوڈ وارنر کے درمیان جاری تنازع میں مداخلت کرنا پڑے۔

انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو میڈیا میں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کے بجائے اس طرح کے مسائل کو آمنے سامنے بیٹھ کر حل کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

آسٹریلوی ٹیم کو دو بار ورلڈ چیمپئن بنوانے والے کپتان نے کہا کہ مجھے کسی نہ کسی مرحلے پر ان دونوں کے درمیان آنا ہوگا۔ مجھے لگتا ہے یہاں مجھے ثالث بننے کی ضرورت ہے۔ میں ان دنوں کو ایک کمرے میں بیٹھاؤں اور کہوں کہ میڈیا میں بات کرنے کی بجائے آمنے سامنے بات کرلیں۔

پونٹنگ نے کہا کہ وہ دونوں ہی اچھے پلیئرز ہیں اور ہمیں پتہ کہ یہ مسئلہ چھ یا آٹھ ماہ پہلے ایشز کے لیے ہونے والی سلیکشن کے وقت سامنے آیا تھا۔ وہیں سے یہ سب شروع ہوا تھا۔

یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو دنوں کے ایک ساتھ بیٹھنے اور آمنے سامنے گفتگو کرنے سے حل ہوجائے گا اور میں چاہتا ہوں کہ ایسا ہو۔

واضح رہے کہ 256 بین الاقوامی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے جانسن نے سوال اٹھایا تھا کہ 2018 میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کا حصہ ہونے کے باوجود سلیکٹرز کی جانب سے وارنر کے ساتھ ایسا اچھا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔

جواب میں وارنر کے منیجر نے بھی انھیں کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ شکر ہے کہ جانسن آسٹریلوی سلیکٹر نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں