لاہور : پاک بھارت سرحد کشیدگی کے باوجود بھارتی اداکارہ اور معروف فلمساز پوجا بھٹ نے نیا سال کی خوشیاں پاکستان میں منائی۔
بالی وڈ کی معروف اداکارہ و فلم میکر پوجا بھٹ نے پہلی مرتبہ نئے سال کا آغاز میں کیا، نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے معروف گلوکار علی عظمت کے گھر تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جہاں پوجا بھٹ نے معروف گلوکار علی عظمت کے گھر ان کے اہل خانہ کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر انھوں نے پوجا بھٹ نے نئے سال کا کیک کاٹا اور فیملی اور قریبی دوستوں کے ہمراہ چٹ پٹے کھانوں کے مزے بھی لئے۔
نیو ائیر کی مختصر اور سادہ تقریب میں علی عظمت صادق آباد میں ہونے کی وجہ سے شریک نہ ہو سکے لیکن ان کی اہلیہ اور بچوں نے بھارتی مہمان پوجا بھٹ کی خوب میزبانی کی اور سیلفیاں بھی لیں۔
پاکستان میں گلوکار علی ظفر، شفقت امانت اور دیگر کی جانب سے پوجا بھٹ کو نئے سال کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھی ملتے رہے۔
مزید پڑھیں : پاک بھارت سرحد کشیدگی، بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے کراچی میں دیوالی کا تہوار منایا
یاد رہے کہ اس سے قبل معروف فلمساز پوجا بھٹ نے دیوالی کا تہوار کراچی میں منایا تھا، وہ پاکستانی گلوکار علی عظمت کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آئیں تھیں۔