بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

پوجا ہیگڑے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کی خبریں گردش کرنے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے کو قتل کی دھمکیاں موصول ہونے کی خبروں پر ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آج دوپہر سے سوشل میڈیا پر پوجا ہیگڑے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کی خبروں گردش کر رہی ہیں۔

یہ سب اُس وقت شروع ہوا جب ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ ’وائرل بھیانی‘ نے دعویٰ کیا کہ پوجا ہیگڑے کو دبئی میں گرما گرم بحث کے بعد دھمکیاں ملیں، وہ دبئی میں ایک کلب کی افتتاحی تقریب میں مدعو تھیں لیکن ناخوشگوار واقعے کے بعد انڈیا واپس لوٹ رہی ہیں۔

متعلقہ: سلمان خان نے پوجا ہیگڑے کو ’بھائی‘ کہنے سے منع کردیا

جیسے ہی وائرل بھیانی کی پوسٹ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارم تک پہنچی تو مداح تشویش میں مبتلا ہوئے اور اپنی پسندیدہ اداکارہ کیلیے فکر مند نظر آئے۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’یہ جو کچھ بھی ہوا، اچھا نہیں ہوا‘ دوسرے نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ جلد از جلد بحفاظت انڈیا لوٹ آئیں۔‘

بعدازاں، پوجا ہیگڑے کی ٹیم کو مجبوراً بیان جاری کرنا پڑا۔ ان کی ٹیم کے ایک رکن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ نہیں معلوم اس طرح کی جعلی خبریں کہاں سے شائع کی گئیں۔

اداکارہ کی ٹیم کے بیان کے بعد انسٹاگرام اکاؤنٹ نے فوراً اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔

پوجا ہیگڑے کو آخر بار اسکرین پر بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ آئندہ شاہد کپور کے ساتھ ایکشن سے بھرپور فلم ’دیوا‘ میں نظر آئیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں