منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

بھارتی اداکارہ پوجا مشرا اجتماعی زیادتی کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بگ باس سے مقبولیت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ پوجا مشرا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جے پور میں 3 افراد نے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پوجا اپنے شو ’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘ کی شوٹنگ کے لیے جے پور میں موجود تھیں جہاں ان کے ساتھ موجود 3 ویڈیو گرافرز نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

6

پوجا نے اس حوالے سے تھانے میں درخواست جمع کروا دی ہے۔

پوجا کا کہنا ہے کہ ان 3 ویڈیو گرافرز ہریش، موسن اور سوہان کو وہ شوٹنگ کے لیے اپنے ساتھ لے کر گئی تھیں۔ ان تینوں نے پوجا سے اضافی پیسوں کا بھی مطالبہ کیا۔ بعد ازاں ان ویڈیو گرافرز نے پوجا کو نشہ آور شے پلا کر گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔

9

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے حکام نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

پوجا مشرا کئی بھارتی فلموں میں آئٹم نمبرز کر چکی ہیں جبکہ وہ رئیلٹی شو بگ باس میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں