تازہ ترین

آٹھ سالہ بچہ بے بس والدین کے سامنے پانی میں ڈوب گیا، دلخراش منظر

استنبول : والدین کی چھوٹی سی غفلت کے باعث ان کا آٹھ سالہ بچہ پانی میں ڈوب گیا سوئمنگ پول میں سلائیڈ سے گرنے کے بعد بچہ اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پایا۔

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ترکی کے مغربی شہر منیشا میں ایک سوئمنگ پول میں پیش آیا جہاں آٹھ سالہ یوسف اور اس کے والدین تیرنے گئے تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ یوسف کے والدین سائمنگ پول کے باہر دھوپ سینک رہے تھے اور اس وقت کا دھیان اپنے بیٹے پر نہیں تھا۔

اسی دوران 8سالہ یوسف سلائیڈ سے سلپ ہوکر پانی میں جاگرا، اور اپنا توازن نہ رکھنے کے باعث جان بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارتا رہا لیکن بد قسمتی سے اسے نہ ہی اس کے والدین یا کسی اور تیراک نے دیکھا۔

 

آخر کار کافی دیر بعد اس کے والدین سائم اور انجین ٹکٹاس کو احساس ہوا کہ ان کا بچہ ڈوب رہا ہے جس کے بعد انہوں نے جلدی سے اسے نیمج بے ہوشی کی حالت میں پول سے باہر نکال لیا۔ موقع پر موجود طبی عملے نے اسے فرسٹ ایڈ دی اور اسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یوسف کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا، جہاں وہ موت اور زندگی کی کشمکش میں رہا، اور آخر کار 7جولائی کو ڈوبنے والا یوسف 12جولائی کو دوران علاج چل بسا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کافی دیر تک پانی میں رہنے کی وجہ سے بچے کے دماغ کو آکسیجن نہیں ملی جس کے باعث جسم کا دماغ سے تعلق نہیں ہو پارہا تھا۔

Comments

- Advertisement -