ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’مجھے بہت گالیاں پڑنے والی ہیں‘، پونم پانڈے کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: کینسر کے مرض سے آگاہی کیلیے اپنی موت کا ڈرامہ رچانے والی بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کا اہم بیان سامنے آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پونم پانڈے نے انسٹاگرام پر تازہ ویڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ موت کی جھوٹی خبر دینے میں میری پی آر ٹیم ملوث نہیں ہے۔

پونم پانڈے نے کہا کہ میری والدہ کو کینسر تھا، وہ بہت زیادہ بیمار رہیں اور کافی مشکل وقت دیکھا، موت کی جھوٹی خبر کا یہ نتیجہ نکلا کہ اب ہر طرف سروائیکل کینسر کے بارے میں پڑھنے کو مل رہا ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ و ماڈل نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ ہم کس دور سے گزر رہے ہیں، میری موت کی خبر نے سب کو ہلا کر رکھا دیا تھا۔

ویڈیو میں پونم پانڈے نے مزید کہا کہ معلوم ہے اب مجھے بہت گالیاں پڑنے والی ہیں، میرے قریبی دوست بھی سخت ناراض ہیں اور میں مصیبت میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اچھی طرح جانتی ہوں یہ مذاق نہیں تھا لیکن بیماری سے متعلق میرا پیغام ہر طرف گیا۔

گزشتہ روز پونم پانڈے کے شوہر سیم بمبئی کا بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ خوش ہوں کہ اُس نے ایسا کیا اور وہ زندہ بھی ہے، جب میں نے اہلیہ کے انتقال کی خبر سنی تو تب میرے دل نے کچھ محسوص نہیں کیا کیونکہ مجھے یقین تھا ایسا نہیں ہو سکتا۔

سیم بمبئی کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ محسوس کیوں نہیں ہوا اس کی وجہ ایک دوسرے سے جڑے رہنا ہے، میں پونم کے بارے میں ہر روز سوچتا ہوں اور اُس کیلیے روزانہ خصوصی دعائیں کرتا ہوں، کچھ بُرا ہوگا تو مجھے پتا چل جائے گا۔

چند روز قبل پونم پانڈے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی ٹیم کی جانب سے بیان جاری کیا تھا کہ اداکارہ و ماڈل کی سروائیکل کینسر کے باعث موت واقع ہوگئی ہے۔ یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی تھی جس پر ان کے مداح اور شوبز شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر اداکارہ و ماڈل کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ زندہ ہیں۔ انہوں نے سروائیکل کینسر سے آگاہی کیلیے موت کی جھوٹی خبر پھیلائی تھی تاکہ لوگ اس بیماری کے بارے میں جان سکیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Poonam Pandey (@poonampandeyreal)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں