تازہ ترین

حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں...

سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مذہبی اور لسانی...

قوم دہشتگردی کے خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ...

سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی بدحالی، خاتون نے درگاہ میں بچے کو جنم دیدیا

سجاول : سرکاری اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی غیرحاضری کے باعث ڈیلیوری کیلئے اسپتال آنے والی حاملہ خاتون نے درگاہ کے احاطے میں بچے کو جنم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں سرکاری اسپتالوں کی حالت زار اب بھی نہ بدل سکی، حاملہ خاتون ڈیلیوری کےلیے میرپور بٹھورو کے سرکار تعلقہ اسپتال پہنچی تھی تو لیڈی ڈاکٹر ڈیوٹی پر حاضر ہی نہیں تھی، جس کے بعد خاتون نے اسپتال کے قریب واقع درگاہ کے احاطے میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر سندھ پیپلز ایمبولینس موقع پر پہنچی اور ماں اور بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی تھی۔

اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈلیوری کےلیے سرکاری اسپتال گئے وہاں لیڈی ڈاکٹر موجود نہ تھی جس کے باعث ہمیں مجبوراً پرائیویٹ کلینک جانا پڑا جہاں لیڈی ڈاکٹر نے پیسے لانے کیلئے کہا۔

اہل خانہ نے بتایا کہ ہم پیسے لینے کےلیے گئے لیکن واپس آنے میں تھوڑی دیر ہوگئی جس کے باعث لیڈی ڈاکٹر مریضہ کو کلینک سے باہر نکال کر چلی گئی۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ کلینک سے نکالے جانے کے بعد حاملہ خاتون نے کلینک کے قریب درگاہ میں تشویشناک حالت میں بچے کو جنم دیا۔

Comments

- Advertisement -