منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا ترقی پذیر ممالک کی امداد میں اضافے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کرونا وائرس سے متعلق کہا کہ کرونا نے عالمی معیشت پر برے اثرات مرتب کیے ہیں لہذا پوری اس سے نمٹنے کےلیے پوری دنیا کو اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کرونا وبا اور ترقی کے لیے سرمایہ کاری پر ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وبا ایک عالمی مسئلہ ہے جس نے عالمی معیشت پر برے اثرات مرتب کیے ہیں اس وبا سے نمٹنے کےلیے پوری دنیا کو اقدامات اٹھانا پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وبا ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے مل کر  نمٹنا ہے، کرونا کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی اور ہماری برآمدات بھی متاثر ہوئیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کرونا وائرس سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، پاکستان میں کرونا کے باعث غریب افراد زیادہ متاثر ہوئے ہیں، ہم برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم سیاحت کے فروغ پر کام کررہے ہیں، ہم ترسیلات کی رقوم پر توجہ دے رہے ہیں، دنیا بھر کے ممالک کے کرونا بجٹ کا موازنہ کیا جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جی 20 ممالک کی قرضوں میں آسانیوں کے اقدامات خوش آئند ہیں، اجلاس کے انعقاد پر جیمیکا، کینیڈا اور سیکریٹری جنرل یو این کے شکرگزارہیں، نائیجیریا ، ایتھوپیا اور مصر کو پاکستان جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے ترقی پذیر ممالک کی مدد کریں، ترقی پذیر ممالک کی امداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں