جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

دورہ پاکستان سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم کو دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

دورہ پاکستان سے قبل ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ پاکستان سے قبل ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ انجری کے باعث باہر ہوگئے، وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مطابق کیرون پولارڈ انجری سے چھٹکارا حاصل نہ کرسکے اس لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔

- Advertisement -

پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں نکولس پورن ویسٹ انڈیز کی قیادت کریں گے، شائی ہوپ ون ڈے سیریز میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان گزشتہ دنوں کیا گیا تھا۔

ٹی 20 سیریز

تجربہ کار شعیب ملک، سرفرازاحمد اور عماد وسیم کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ بابراعظم، شاداب خان،آصف علی،فخر ‏زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، محمدحسنین، محمدنواز، محمدرضوان، محمدوسیم، شاہین ‏شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر اسکواڈکاحصہ ہیں۔

ون ڈے سیریز

ون ڈے اسکواڈ میں بابراعظم، شاداب خان، آصف علی، فخرزمان، حیدرعلی، حارث رؤف، افتخاراحمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد نواز، ‏محمدرضوان، وسیم جونیئر، محمد حسنین، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، عثمان قادر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں ٹی20 اور ون ڈے سیریز 13سے22 دسمبر تک ہوگی، میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہیں۔ پی ایس ایل7میں تماشائیوں کے حوالے سے فیصلہ دسمبر کے تیسرے ہفتے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں