اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

’پوپ فرانسس کا دبئی کا دورہ منسوخ‘

اشتہار

حیرت انگیز

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دبئی کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنے معالجین کی ہدایت پر دبئی کا سفر منسوخ کیا ہے۔

ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پوپ فرانسس فلو جیسی علامات کا شکار ہیں، پوپ فرانسس کی طبیعت بہتر ہے لیکن ڈاکٹر کی جانب سے انہیں سفر نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو ماحولیاتی کانفرنس ’کوپ 28‘ میں شرکت کے لیے یکم دسمبر کو دبئی پہنچنا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبر سامنے آئی تھی کہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس جو گزشتہ دنوں علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے صحت بہتر ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا 86 سالہ پوپ فرانسس جن کی پھیپھڑوں میں سوزش کی وجہ سے طبیعت ناساز تھی اور انہیں سانس لینے میں تکلیف کے باعث روم کے جیمیلی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

پوپ فرانسس دو سال قبل 2021 میں بھی اسپتال میں زیر علاج رہے تھے جہاں ان کی بڑی آنت کی سرجری کی گئی تھی تاہم اسپتال کے ڈسچارج ہونے کے وقت میڈیا کو ان سے دور رکھا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں