جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

پوپ فرانسس کی حالت مزید خراب، جانشینی کے لیے اہم فیصلے

اشتہار

حیرت انگیز

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی حالت مزید بگڑ گئی، ان کی صحت سے متعلق ویٹیکن کا کہنا ہے کہ ان میں ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ ان کے قریبی ساتھیوں کے مطابق ان کی صحت بدستور خراب ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس ہوش میں ہیں اور انہوں نے آج صبح ناشتہ بھی کیا، 88 سالہ پوپ کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر جمعہ 14 فروری سے روم کے جیمیلی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ان کے سی ٹی اسکین کے مطابق انھیں ڈبل نمونیا ہے، ویٹی کن کے مطابق سانس کی انفیکشن میں دمہ کے برونکائٹس بھی شامل ہے، جس کے لیے کورٹیکوسٹرائیڈ اینٹی بائیوٹکس کروانے کی ضرورت ہے۔

ان کے قریبی معاونین کے مطابق پاپائے اعظم نے انھیں بتایا کہ وہ اپنی وراثت کی تیاری اور اپنے جانشین کے بارے میں سوچ بچار کررہے ہیں۔

اس سے قبل پاپائے اعظم کی سانس کی نالی میں پولی مائیکروبیل انفیکشن کی تشخیص کے بعد ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ ابھی اسپتال میں ہی زیر علاج رہیں گے۔

پوپ فرانسس کو نئی الیکٹرک گاڑی فراہم کردی گئی

پاپائے اعظم کی سانس کی نالی میں پولی مائیکروبیل انفیکشن کی تشخیص کے بعد ان کے علاج کی نوعیت کو تبدیل کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پولی مائیکروبیل شدید نوعیت کا انفیکشن ہوتا ہے، جو وائرس، بیکٹریا، فنگس اور پیراسائٹس ایک ساتھ جمع ہو جانے پر ہوتا ہے، ویٹیکن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاپائے اعظم ابھی اسپتال میں ہی زیر علاج رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں