منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

پوپ فرانسس کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کو صحت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 88 برس کے پوپ فرانسس 14 فروری سے روم کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں چند روز قبل ان کی طبعیت میں بہتری آنے پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا۔

پاپ فرانس پھیپھڑوں کے شدید انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل رہے اور اب روبہ صحت ہیں۔

پوپ نے طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال کے بستر سے عوام کے لیے پہلا آڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا۔گزشتہ دنوں سانس کی آمد و رفت مستحکم ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پوپ کے جانشین کے انتخاب سے متعلق سوچ بچار سے متعلق خبروں کے بعد معمر پوپ سے متعلق تقریباً 500 سال قبل کی گئی پیشگوئی پھر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

مستقبل کے حوالے سے درست پیشگوئی کرنے کے لیے مشہور فرانس سے تعلق رکھنے والے مچل نوسٹراڈیمس نے سولہویں صدی میں مسیحوں کے پادری سے متعلق جو پیشگوئی کی تھی وہ پوپ پر ہوبہو صادق ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں