اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

خدا سب سے محبت کرتا ہے، چاہے وہ بدترین کیوں نہ ہو، پوپ فرانسس

اشتہار

حیرت انگیز

ویٹی کن سٹی : کرسمس کی مرکزی تقریب سے خطاب میں پوپ فرانسس نے کہا کہ دوسروں کےلیے تحفہ بنے اور مدد کرنے سے قبل دوسروں سے احترام نہ چاہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کرسمس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کی مدد کرنے سے پہلے دوسروں سے احترام نہ چاہیں، ہمسائے سے اچھے برتاؤ کے لیے اس کے اچھے ہونے کا انتظار نہ کریں۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ دنیا میں جو بھی مسائل ہیں انھیں بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے، مت سوچیں کہ انسانیت سے محبت وقت کا ضیاع ہے، اعتماد مت کھوئیں، ہمت باندھیں اور امید کا دامن مت چھوڑیں، دوسروں کے لیے تحفہ بنیں، یہ عمل زندگی کو مقصد دیتا ہے۔

- Advertisement -

مسیحی پیشوا کا کہنا تھا کہ خدا سب سے محبت کرتا ہے چاہے وہ سب سے بدترین ہی کیوں نہ ہو۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے یوم ولادت کے سلسلے میں کرسمس کا تہوار منارہی ہے۔

واضح رہے کہ مسیحی برادری حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں ہرسال 25دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے جس میں عیسائی برادری کی جانب سے گرجا گھروں اور رہائشی عمارتوں کو برقی قمقموں اور پھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں