اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پوپ فرانسس کا امریکی کانگریس سے تاریخی خطاب

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا امریکی کانگریس سے تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکیوں کو ہتھیاروں سے پاک ایک عالمی خاندان تشکیل دینا چاہیئے.


امریکی کانگریس میں پوپ فرانسس کا یہ پہلا خطاب ہے، جس میں انہوں نے ہتھیاروں کی دوڑ، ماحولیاتی تبدیلی، موت کی سزاؤں سمیت دیگر اہم امور پر روشنی ڈالی۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کی آبادکاری ہی امریکہ کی پہچان اور ضرورت ہے.

پوپ نے کہا کہ ان تمام عوامل کا تدارک کرنا چاہیے، جس کے باعث ایک براعظم میں رہنے والے تقسیم ہونے پر مجبور ہیں، اس موقع پر گانگریس کے باہر پوپ فرانسس کو دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں