پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

پوپ فرانسس سوڈان کی سیاسی شخصیت کے قدموں میں، پیار بھی کیا۔۔۔ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ویٹی کن سٹی: عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے سوڈانی صدر کے قدموں کو چوم کر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی سوڈان کے صدر اور  سیاسی رہنماء خصوصی ملاقات کے لیے ایک روز قبل اٹلی کے شہر ویٹی کن میں واقع پوپ فرانسس کی رہائش گاہ پر پہنچے۔

عیسائیوں کے مذہبی پیشوا کمرے میں داخل ہوئے تو مختصر گفتگو کے بعد وہ جنوابی سوڈان کے صدر سلواکیر اور اپوزیشن رہنما سمیت پانچ اراکین پارلیمنٹ کے قدموں میں گرگئے اور انہوں نے قدم بوسی بھی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پوپ فرانسس نے سوڈان کے صدر ، اپوزیشن رہنما سمیت تین اراکین روحانی مجلس میں شرکت کے لیے وہاں پہنچے تھے کیونکہ وہاں پر سوڈان اور افریقا سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کے ساتھ مذہبی پیشوا کو مٹینگ کرنی تھی۔

مزید پڑھیں: بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے پادریوں کے خلاف کارروائی کا وقت آگیا، پوپ فرانسس

عینی شاہدین نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’پوپ فرانسس نے سوڈانی رہنماؤں کو امن و استحکام برقرار رکھنے کی اپیل کی اور اس حوالے سے اقدامات کرنے پر انہیں سراہنے کے لیے قدم بوسی بھی کی’۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جسے دیکھ کر سب ہی حیران ہوگئے جبکہ پوپ فرانسس کو دیکھ کر حاضرین محفل بھی دنگ رہ گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں