منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

پوپ فرانسس کا اسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی غزہ جنگ پر اہم مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد غزہ پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 88 برس کے پوپ فرانسس 14 فروری سے روم کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں چند روز قبل ان کی طبعیت میں بہتری آنے پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا۔

پاپ فرانس پھیپھڑوں کے شدید انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل رہے اور اب روبہ صحت ہیں۔

ڈسچارج ہونے سے قبل اتوار کو پوپ فرانسس نے جیمیلی اسپتال کی بالکونی سے اپنے خیر خواہوں کا استقبال کیا۔

فرانسس نے دھیمی آواز میں مختصر بات کی۔ ویٹیکن نے پوپ کی اینجلس کی دعا جاری کی جس میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کو "فوری” بند کرنے، اور اسیروں کی رہائی کے لیے مذاکرات کی بحالی اور "یقینی جنگ بندی” کا مطالبہ کیا گیا۔

فرانسس نے لکھا، "میں غزہ کی پٹی پر شدید اسرائیلی بمباری کے دوبارہ شروع ہونے سے غمزدہ ہوں، جس میں بہت سی اموات اور زخمی ہوئے ہیں۔

فرانسس نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ ہتھیاروں کو فوری طور پر خاموش کر دیا جائے اور بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی ہمت پیدا کی جائے تاکہ تمام یرغمالیوں کو رہا کیا جا سکے اور ایک یقینی جنگ بندی ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال ایک بار پھر بہت سنگین ہے اور اس کے لیے متحارب فریقوں اور عالمی برادری کے فوری عزم کی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں