تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے پاکستان کیلئے امداد کی اپیل کردی

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے پاکستان میں آئے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امداد کی اپیل کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ اپیل وسطی اٹلی کے شہر L Aquila کے دورے کے دوران کی جہاں 2009 میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کرے۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ پاکستان کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے دعا گو ہیں، تمام افراد سیلاب متاثرین کے لیے ہم سب دعا کریں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم ممالک کی نمائندہ (او آئی سی) نے بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی فوری امداد کی اپیل کی تھی، او آئی سی سیکریٹری جنرل حسین براہیم طہٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ تنظیم کے رکن ممالک، دیگر تنظیمیں اور عالمی برادری پاکستان میں سیلاب متاثرین کی فوری مدد کرے۔

او آئی سی نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومت پاکستان اور عوام سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -